Best Wall Stickers

(۶)حضرت یزید رقاشی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ

(۶)حضرت یزید رقاشی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ


    مشہور وباکمال محدث حضرت یزید رقاشی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ قبروں کے پاس جاکر فرمایا کرتے کہ اے قبر کے گڑھے میں دفن ہوجانے والو! اور اے تنہائی میں رہنے والو! اور اے زمین کے اندرونی حصہ میں اُنسیت رکھنے والو! کاش! مجھے خبر ہوجاتی کہ میں تمہارے کون سے اعمال پر خوشخبری حاصل کروں؟ اور میں تم میں سے کون سے بھائی پر رشک کروں؟ یہ فرما کر پھر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس قدر روتے کہ آنسوؤں سے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا عمامہ بھیگ جاتا اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب بھی کسی قبر کو دیکھ لیتے تو اتنے زور زور سے رونے کی آواز نکالتے تھے جیسے بیل چیخا کرتا ہے۔(2)(احیاء العلوم ج۴ص۴۱۳)

(۶)حضرت یزید رقاشی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ (۶)حضرت یزید رقاشی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ Reviewed by WafaSoft on March 27, 2020 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.