Best Wall Stickers

(۱۰) حضرت عمر بن ذر رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ

(۱۰) حضرت عمر بن ذر رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ


   یہ بھی بزرگان سلف میں بڑے پائے کے بزرگ ہیں۔ منقول ہے کہ ان کا ایک پڑوسی جو بہت ہی بدکار اور نہایت ہی گنہگار تھا۔ اس کا انتقال ہوگیا تو اس کے فسق و بدکاری کی وجہ سے تمام اہلِ محلہ نے اس کے جنازہ کا بائیکاٹ کردیا اور گھنٹوں اس کا جنازہ پڑا رہا کوئی اس کو اٹھانے کے لیے نہیں آیا۔ جب حضرت عمر بن ذر رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کو اس کی خبر ملی تو آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے آکر اس کی نماز جنازہ پڑھائی اور اس کو دفن کیا پھر اس کی قبر پر کچھ دیر ٹھہر کر فرمایا کہ اے ابوفلاں! خداوند کریم تجھ پر رحمت فرمائے تو عمر بھر عقیدہ توحید و رسالت پر قائم رہا اور ہمیشہ تو خداوند قدوس کو سجدہ کرتارہا۔ آج لوگوں نے تجھے بدکار وگنہگار کہہ کر تیرے جنازہ کا بائیکاٹ کردیا۔ افسوس! آج ہم میں کون ایسا ہے جو گنہگار نہیں ہے۔ پھر آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے اس گنہگارمیت کے لیے دیر تک دعائے مغفرت فرمائی اور روتے رہے۔(2)(احیاء العلوم ج۴ص۴۱۲)

(۱۰) حضرت عمر بن ذر رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ (۱۰) حضرت عمر بن ذر رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ Reviewed by WafaSoft on March 27, 2020 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.