Best Wall Stickers

(۹) حضرت صالح مری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ

(۹) حضرت صالح مری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ


    آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بہت ہی جلیل القدر محدث اور نامور محدثین کے شاگرد ہیں اور بڑے بڑے باکمال محدثین ان کی درسگاہ حدیث کے طالب علم ہیں۔ عبادت و ریاضت اور زہد و تقویٰ میں بھی ان کا مقام بہت بلند ہے۔ ان کا عجیب عالم تھا کہ اگر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کبھی کسی قبر کو دیکھ لیتے تھے تو دو دن تک حیران رہتے۔ کھانا پینا چھوڑ دیتے ، اور بالکل خاموش رہا کرتے تھے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک بڑی خاص کرا مت یہ تھی کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قبرستان کے مردوں کی گفتگو سن لیتے تھے اور خود بھی مردوں سے گفتگو اور سوال وجواب کرتے تھے۔ خلیفہ نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات کا سال ۱۷۲ھ؁ لکھا ہے اور امام بخاری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے
     ۱۷۶ھ؁ میں وفات پائی۔(1)(نووی،تہذیب التہذیب وطبقات شعرانی)

(۹) حضرت صالح مری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ (۹) حضرت صالح مری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ Reviewed by WafaSoft on March 27, 2020 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.